مودی سرکار نے 80لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے: صباحت بھٹی
فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی ) معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی صباحت بھٹی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل کر 80لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے بھار تی حکمرانوں کے مظالم کیخلا ف بھارتی مسلمان بھی سڑکوں پر ہیں بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو بھارت کی تباہی کا پیغام ہے ہندوئوں کو نوازنا اور دیگر مذاہب کے افراد کو جارحیت کا نشانہ بنانا ہندوستان کو بڑا مہنگا پڑے گا، اپنے ایک بیان میں حاجی صباحت بھٹی نے کہا کہ اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، نریندر مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا آج کا بھارت ہجوم کے ذریعے مسلمانو ں سمیت اقلیتی برادری کے ارکان پر تشدد اور ظلم و ستم کی علامت بن چکا ہے۔