سہیل اختر سکھیرا ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات
لاہور (نامہ نگار) سہیل اختر سکھیرا کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر سہیل اختر سکھیرا کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، سنٹرل پولیس آفس لاہورتعینات کردیا ہے جبکہ ڈی آئی جی، آئی اے بی، سی پی او پنجاب عمران محمود سے ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔