2ہزار برطانوی خواتین شوہروں پر تشدد کرتی ہیں، رپورٹ
لندن(آئی این پی) برطانوی پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیویوں کے شوہروں پر تشدد کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے بیویوں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے شوہروں کے حوالے سے رپورٹ جار ی کی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران ایسی خواتین کی تعداد تین گنا بڑھ گئی جو اپنے خاوندوں کو مار پیٹ کا نشانہ بناتی ہیں۔یومیہ 2ہزار برطانوی خواتین اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہی 2009 میں بیویوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے 27 ہزار 762 شوہروں نے کیسز رپورٹ کیے۔