فلسطین نے امن عمل میں امریکہ کے کسی بھی کردارکومستردکردیاہے۔فلسطینی صدرمحمودعباس نے برطانوی وزیرخارجہ Dominic Raab کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہاکہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے متعلق مکمل طورپرمتعصب ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر تنازعے کے دورریاستی حل کے لئے پُرعزم ہیں اور وہ اس کے بغیر کسی کی جانب سے پیش کیاگیا کوئی بھی منصوبہ یاسمجھوتہ تسلیم نہیں کریں گے۔فلسطینی وزیراعظم Mohammed Ishtaye نے عالمی برادری پربھی زوردیاکہ وہ اسرائیل اورفلسطین کے درمیان تنازعے کے حل سے متعلق نئے امریکی امن منصوبے کو مسترد کردے۔ادھرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج مشرق وسطیٰ مجوزہ امن منصوبے کے سیاسی پہلوکااعلان کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024