بھارت کا قرضوں تلے دبے ادارے ایئر انڈیا کو فروخت کرنے کا منصوبہ
نئی دہلی ( انٹر نیشنل ڈیسک )بھارت نے کہا ہے کہ وہ قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا میں اپنا تمام تر حصہ فروخت کر دے گا۔ اس کا مقصد اس ایئر لائن کی نجکاری ہے تاکہ اسے نقصان سے نکالا جا سکے۔ اس حوالے سیٓ ایک دستاویز جاری کی گئی ہے جس میں اس ایئر لائن کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو 17 مارچ تک رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔