یورپی یونین نے برطانیہ کوخبردارکیاہے کہ اس بلاک سے اُس کے انخلاء کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
برطانوی انخلاء سے متعلق یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار Michel-Barnierنے بلفاسٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کویورپی یونین کے ساتھ اپنے نئے تعلقات کے تناظرمیں تمام معاملات پرازسرنوغورکرناہوگا۔برطانیہ جمعہ کو یورپی یونین سے دستبردارہونے والاپہلاملک بن جائے گا۔