بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ سے قبل ہی بوندا باندی کا آغاز ہونے کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم پہنچی تاہم بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہونے کی بنا پر انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ سٹیڈیم پہنچنے والی شائقین کرکٹ میچ کے آفیشلز ختم ہونے کا اعلان تک سٹیڈیم میں موجود موسم کا مزا لیتے رہے۔