جیس کر کا نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جیس کر نے جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ جیس کر نے آکلینڈ کے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ جیس کر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 140 ویں نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔