چائے کی درآمد میں 13.1فیصد کمی ریکارڈ
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ماہ دسمبر 2019 کے دوران چائے کی درآمد میں 13.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019کے دوران چائے کی درآمد کا حجم 44.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیاہے جبکہ دسمبر 2018کے دوران درآمد کا حجم 51.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح دسمبر 2018کے مقابلہ میں دسمبر 2019کے دوران چائے کی قومی درآمد میں 6.7 ملین ڈالر یعنی 13.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔