امپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے اداروں سے رابطے تیز کرینگے، انجم نثار
کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجم نثار نے کہا ہے کہ حکومت کو مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی رابطے تیز کیے جائیں گے ۔ امپورٹرز کا کردار اہم ہے محکمہ کسٹمز کی زائد ویلیو ایشن رولنگ ریوائز کروانے، اضافی سیلز ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے سمیت دیگر اہم تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت سمیت متعلقہ اداروںکو سفارشات ارسال کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا کی سربراہی میں وفد سے فیڈریشن ہاس میں ملاقات کے دوران کیا وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین آصف ابراہیم، سابق چیئرمین عارف بالاگام والا، چوہدری نصیر،ناصر حیات مگوں ودیگرشامل تھے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار نے کہاکہ برآمدی صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے خام مال کی فراہمی میں کمرشل امپورٹرز کا کردار اہم ہے۔محکمہ کسٹمز کی زائد ویلیو ایشن رولنگ ریوائز کروانے، اضافی سیلز ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے سمیت دیگر اہم تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت سمیت متعلقہ اداروںکو سفارشات ارسال کرے گی اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم پر کوشش کی جائے گی کہ کمرشل امپورٹرز کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی میں ایف پی سی سی آئی مثر کردار ادا کرے۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین ایوسف بالاگام والا نے محکمہ کسٹمز کی ویلیوایشن رولنگ پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے 2سال سے ویلیو ایشن رولنگ تبدیل نہیں کی۔ عالمی مارکیٹ میں آئٹم پرائس1000ڈالر سے کم کر 600ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں لیکن ویلیو ایشن رولنگ کم کرنے کے بجائے محکمہ کسٹمز درآمدکنندگان سی1000ڈالر پر ڈیوٹی وصول کرنے پر بضد ہے جس کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ریوائز کرنے کی ضرورت ہے۔