سونے کی قیمت پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس قیمت میں11ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550روپے مہنگا ہوکر 91550 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1583ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 550روپے کے اضافے سے 91550 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 472روپے کے اضافے سے78490وپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔