ٹپال نے الائچی کے ساتھ بلیک ٹی کا نیا فلیور متعارف کرادیا
کراچی ( کامرس رپورٹر) ٹپال ٹی نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک اور منفرد فلیور متعارف کرادیا، الائچی کے ساتھ بلیک ٹی کے نئے فلیور کی تعارفی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں ٹپال ٹی کے اعلی انتظامی عہدیداروں اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹپال ٹی کے سی ای او ثمر حیات کا کہنا تھا کہ ٹپال پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول چائے ہے اور ہم اپنے صارفین کی خدمت کرنے اور انہیں تسکین پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ٹپال کی برانڈز دانے دار، فیملی مکسچر، تیز دم اور میزبان مقبول ترین برانڈ میں شامل ہیں۔ اسی طرح ٹپال کی مختلف فلیورز کی گرین ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ تقریب میں فلم اسٹار میرا اور دیگر معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی اور ٹپال کے نئے الائچی فلیور کو سراہا۔