بیلاروس کا روس کیساتھ گیس سپلائی کا معاہدہ
ماسکو (کامرس ڈیسک) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے روس کے ساتھ گیس سپلائی معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول پر دستخط کردیے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے پروٹوکول کی منظوری سے روس سے بیلاروس کو گیس کی فراہمی کے لیے نرخ طے کرنے کا طریقہ کار وضح کرنے کے بعد یہ گیس پائپ لائن کے ذریعے اندرون ملک سپلائی کی جائے گی۔اس پروٹوکول کے تحت گیز پروم رواں سال جنوری اور فروری کے دوران بیلاروس کو سابقہ نرخ 127 ڈالر فی 1000 مکعب میٹر پر ہی گیس فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ یہ پروٹوکول روس کی آئل اینڈ گیس کمپنی گیزپروم اور بیلاروس کے حکام کے درمیان حال ہی میں طے پایا تھا جس کی منظوری بیلارشین صدر سے لازمی تھی۔