مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.5ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,307 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 4.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,622 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.606 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 740.393 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 576.525 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 549.169 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 288.604 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 284.175 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 233.464 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 158.136 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 62.770 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 36.815 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 8.306 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.090 ملین روپے, سویا بین کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.976 ملین روپے, گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 8.090 ملین روپے اورمکئی کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس مالیت 3.019 ملین روپے تھی۔