عوام کی جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے ، محمد بن اشرف
چکوال(نامہ نگار)چکوال کے نئے ڈی پی او محمد بن اشرف نے بتایاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ میری پہلی ترجیحات ہوگی۔عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے۔وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ جرائم کا خاتمہ کرنے کے لیے چکوال پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔جبکہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں اور چوکیوں کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ضلع میں لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ تسلی بخش ہے۔ مگر اس کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ڈی پی او نے بتایا کہ چکوال پولیس کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی قربانیوں کو رائے گاہ نہیں جانے دیا جائیگا ۔جبکہ انکے ورثاء کی مکمل سرپرستی کی جائیگی ۔اور تمام تھانوں اور چوکیوں کو ماڈل تھانوں کی طرز پر چلایا جائیگا۔مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی پولیس کی آئینی ذمہ داریاں ہیں اور ان دونوں چیزوں کو نظر بھی آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے۔