ٹیکسلا،تین مسلح ڈاکوئوںکامارکیٹ کے چوکیدار پرخوفناک تشدد
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)جی ٹی روڈبا بوعبد المنا ن مارکیٹ میںتین نامعلوم مسلح ڈاکوئو ں کا ما رکیٹ کے چوکیدارعمرخان پرخوفناک تشدد،متذکرہ ڈاکومار کیٹ کے چوکیدارعمرخان کوڈکیتی کی واردات میںر کاوٹ تصورکرتے ہوئے آہنی ہتھیاروںسے شدید زخمی کرکے اپنے طورپراسے جان سے مار کربھا گ گئے تھے،تاہم واقع کی اطلاع پر مار کیٹ کے ما لک ندیم عمران ایڈوکیٹ اورایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا میا ںافضال احمدکے عملہ کے ہمراہ بروقت موقع پرپہنچ جانے کے باعث مضروب چوکیدارعمرخان کوٹیکسلاسو ل ہسپتال اورپھرفوری طورپرزخمی کوراولپنڈی ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایمرجینسی میںپہنچانے میںکا میابی حاصل کرنے کے نتیجہ میںزخمی عمرخان کی جان بچانے میںکامیاب ہوگئے،علاقہ کے دوکانداروںا ورمارکیٹ کے مالک ملک ندیم عمران ایڈوکیٹ نے ایس ایچ او میاںافضال احمدکی فرض شناسی اوردلیری کوشاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او نے انسانی جان کوبچانے کیلئے جو موقع پرپہنچ کرہمارے ساتھ تعاون کیا،وہ ہمیشہ یاد گا ررہے گا،دریںاثناء زخمی عمرخان نے راولپنڈی ہسپتا ل میںہوش میںآجانے کے بعدبتایاکہ علی الصبح چار بجے تین نامعلوم مسلح افرادجن میںدوڈاکووںکی عمر یںتیس برس کے لگ بھگ تھیں،جبکہ ایک چالیس سال سے زائدعمرکامحسوس ہوتاتھا،مارکیٹ میںآگئے اورمجھے دھمکی آمیزلہجے میںکہاکہ مارکیٹ کی آیک سائیڈپرہوجاو،اورہمیںاپناکام کرنے دو،رکاوٹ ڈالی توجان سے ماردینگے،تاہم میںنے ان تینوں ڈا کوئوںکے آگے سینہ سپرہوکربھرپورمزاحمت کی،جس پردوڈاکوئوںنے مجھے دبوچ لیا،اورایک پستول تانے میرے سرپرکھڑارہا،جبکہ دوسرے ڈاکوئوں نے آہنی ہتھیاروںسے میرے سرمیںشدیدضربا ت لگائیں،جس سے میراسرپھٹ گیا،اس دوران چونکہ میںان دنوں’’روزے‘‘رکھ رہاہوں،تومیرا، ا یک بیٹامجھے سحری دینے کیلئے آگیا ،اس شخص کوآتا دیکھ کرڈاکومجھے شدیدزخمی حالت میں چھوڑکربھاگ گئے،میرے بیٹے نے فون کرکے ما لک مارکیٹ ندیم عمران اورقریب ہی واقع پولیس تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او کواطلاع کردی،جومجھے شدیدزخمی حالت میںٹیکسلاسے راولپنڈی ہسپتال لے آئے،یہاںیہ امرقابل ذکرہے کہ علاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ میںحالیہ دنو ںکے دوران چوری ڈکیتی اور،رہزنی کی وا ردا توںمیںاچانک غیرمعمولی اضافہ ہوچکاہے،جس کے باعث عوام کے اندرسخت بے چینی اورخوف وہر ا س پایاجاتاہے،اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او میا ںافضال حسین نے چندروزقبل موضع پنڈگوندل اور جھگیاںبجاڑپورکے علاقوںمیںفائرنگ کرکے فقیر محمدکوشدیدزخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کامیاب چھاپہ ڈالاہے اورمتعددملزمان اورمشکوک افرادکوحراست میںلے لیاہے۔