بیول،روزمرہ کی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا
بیول (نامہ نگار)روزمرہ کی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسما ن سے باتیں کرنے لگیں خریداری دشوار آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی۔ تیل آٹا گھی اور چینی کی قیمتیں روزانہ کی بنیا د پر بڑھ رہی ہیں شنید ہے کہ آٹے کے بعد چینی کا بحران آنیوالا ہے تاجر اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے لگتا ہے کہ حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے۔ گڈ گورننس کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر اسکی مثال ملنا مشکل ہے مختلف پارٹیوں سے لوگ لیکر حکومت تشکیل دی گئی ہے جنہیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کو دبانے کے سوا کچھ آتا ہی نہیں اگر موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند نہ باندھا تو عوامی احتجاج شروع ہو سکتا ہے ان کاغذی حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔