نوائے وقت کی خبر پر ایکشن، کھیوڑہ وپنڈدادنخان میں صفائی کا کام شروع
کھیوڑہ (نامہ نگار) تحصیل پنڈدادنخان کے بیشتر علاقوں میںصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے تھے اس اہم مسلہ کو قومی اخبارات میں شائع کیا گیا اور مسلہ کی نشاندہی کی گئی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ اور پنڈدادنخان میں ہنگامی طور پر صفائی کا کام شرو ع ہوچکا ہے لیکن لِلہ ٹائو ن ،ٹوبھہ اور جلالپور شریف میںصفائی کے ناقص انتظامات ہیں گندگی کے ڈھیر اور گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل بھرکے صحافیو ں اور ڈی سی جہلم کو خراج تحسین پیش کیااور ڈی سی جہلم انور سیف جپہ سے مطالبہ کیا ہے لِلہ ٹائون، ٹوبھہ اور جلالپور شریف میں بھی صفائی کا کام جلد شروع کروایا جائے تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو