لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کا پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال خان سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری نے پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔