کپتان نے ماضی میں جس کسی کوچورکہاوہ آج وزیر ہے:الطاف شاہد
لاہور (پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کپتان نے ماضی میں جس کسی کوچورکہاوہ آج ان کاوزیر یامشیر ہے۔عمران خان نے اقتدارمیں آنے کے بعد ہروہ سیاسی برائی شوق سے اپنائی جس کیخلاف وہ کنٹینر پرتقریریں کیا کرتے تھے۔ کپتان کاجعلی اورجھرلواقتداراتحادیوں کے رحم وکرم پر ہے،انہیں ان کے سیاسی اتحادی اور پی ٹی آئی کے اپنے وفاقی وصوبائی وزراء مسلسل بلیک میل کرر ہے ہیں۔حکمران پارٹی کے قائدین اکثریت اورلیاقت اوربصیرت تینوں سے محروم ہیں۔اتحادیوں کے دباؤنے مصلحت پسند وزیراعظم کوکئی بارکمپرومائز کرنے پرمجبورکیا۔کمزوراورنادان وزیراعظم درست اوردوررس فیصلے نہیں کرسکتا۔ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی میراتھن جیت لی،ونرٹرافی کپتان کودے دی گئی ہے۔کپتان کے دوراقتدارمیںملک کے طول وارض میںمہنگائی کاطوفان کرپشن بحران سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کابدعنوانی بارے بیانیہ چورمچائے شور والی بات ہے۔