ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہائی وے کرپشن سکینڈل مین دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہائی وے کرپشن سکینڈل مین دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے پراسکیوشن کیجانب سے ٹھوس شواہد پیش کرنے پرشوکت حسین بلوچ اور نوید مراد کی ضمانتیں مسترد کیں شوکت حسین بلوچ اور نوید مراد کیجانب سے دسمبر 2019 میں رہائی کیلیے درخواست ضمانت دائر کی گئیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر میاں چنوں اور حالہ کے مابین ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میں مبینہ 6کروڑ روپے غبن میں ملوث ہونیکا الزام ہے ۔