ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرنے کے حوالے کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرنے کے حوالے سے معاملہ پر سیکرٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز اور سی ای اوسیف سٹی اتھارٹی کو بھی ریکارڈ سمیت 31جنوری کو طلب کرلیا۔
دوران کیس کی سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف چیمہ نے کہا کہ نمبر پلیٹس دستیاب نہ ہونے کے باعث جاری نہیں کی جارہیں،عدالت نے استفسار کیااگرٹھیکیدارنمبرپلیٹس نہیں بنارہا تواسے کس نے چیک کرنا ہے،اگر ٹھیکیدار کو پیسوں کی ادائیگی رکی ہے تومحکمہ ایکسائز ذمہ دار ہے،اس صورتحال میں عام نمبرپلیٹس لگانے والوں کے چالان بھی کئے جارہے ہوں گے، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سر براہ اظہرصدیق نے دلائل دئیے،درخواست گزاراظہرصدیق نے کہاکہ محکمہ ایکسائز فیسوں کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات کااجراء نہیں کررہا،نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امن وامان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔