امریکا نے یوکرائن کے علیحدگی پسند رہنماوں کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرائن اور کریمیا سے تعلق رکھنے والے 21افراد اور 9کمپنیوں پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ ان علیحدگی پسندوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو خود ساختہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے ڈونیٹسک پیپلز ری پبلک کے وزرائے خزانہ، تجارت، انصاف اور سلامتی میں ہیں۔امریکا نے متعدد روسی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان نئی پابندیوں میں شامل کیا ہے، جن میں روس کے نائب وزیرِ توانائی اندرے شیریزوف بھی شامل ہیں۔ شیریزوف پر پہلے ہی یورپی پابندیاں عائد ہیں۔