میانمار: تعلیمی بجٹ مختص کرنے مطالبات منوانے کے لئے طلبہ کا احتجاج ، 14 یونیورسٹی سے بیدخل
ینگون (اے ایف پی) تعلیم کے لئے مزید فنڈز مختص کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کے لئے میانمار میں یونیورسٹی طلباء نے احتجاج کیا، انتظامیہ نے 14 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے، یدانا بون یونیورسٹی میں 100 کے قریب طلبا جمع ہوگئے، سوچی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد طلبا کا یہ پہلا احتجاج ہے۔