عدالتی حکم کی خلاف ورزی‘ طلبی پر پیش نہ ہونے کا سخت نوٹس، گواہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے وارنٹ
راولپنڈی (صبا ح نیوز)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بارودی مواد کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور سمن طلبی بار بار تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہو نے پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے استغاثہ کے گواہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے عدالت نے سی پی او فیصل آباد کوحکم جاری کیا ہے کہ محمد عمران کو گر فتار کر کے 30جنوری کو پیش کیا جا ئے گواہ محمد عمران ان دنوں اسٹنٹ جنرل ریونیو فیصل آباد تعینات ہیں جس نے اسپشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی حیثیت سے ملزم معظیمن شاہ کا اعترافی بیان قلمبند کیا تھاجسے سی ٹی ڈی نے پانچ مارچ 2015میں ٹیکسلا سے گرفتار کر کے بارودی مواد بر آمد کیا تھا۔