انڈر19 ورلڈ کپ‘ پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کل کھیلا جائیگا
کرائسٹ چرچ (آئی این پی ) آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا، آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ(کل) پیر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل کے حصول کے لئے مد مقابل ہونگی ، آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کو دوسرا سیمی فائنل میچ 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری کو کھیلے جائینگے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔