کارپوریٹ لیگ میں کریٹو چائوس ڈیجی ٹانکس فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کارپوریٹ لیگ میں دونوں سیمی فائنلز کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں کریٹو چائوس نے کراچی وولٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ کراچی وولٹس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔شاہ زیب نے 51رنز ناٹ آؤٹ،وقاص اقبال نے 31رنز اور فیضان نے 29رنز اسکور کئے۔ملک، فہد اور حیدر نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ کریٹو چائوس نے حدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد عرفان نے قابلِ شکست 62رنز ،کامران شاھد نے 35اور دانیال خان نے 33رنز بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈی جی ٹانکس نے شان فوڈذ کو نو وکٹوں سے شکست دی۔شان فوڈذ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے ۔عارف ایوب نے 51،عاقب رضوی 33اور توصیف خان نے 30رنز بنائے۔سہیل خان نے تین،محمد الیاس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی جی ٹانکس نے حدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔فیاض حسین نے 91رنز، محمد الیاس نے 66رنز اسکورکئے،عارف ایوب نے واحد وکٹ حاصل کی،ٹورنامنٹ کا فائنل کریٹو چائوس اور ڈیجی ٹانکس کے درمیان راشد لطیف کر کٹ اکیڈمی گرائومڈ پر کل کھیلا جائیگا۔