انقلاب گرائونڈافتتاحی فیسٹول میچ انقلاب سی سی نے جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کر کٹ گرائونڈ کے قیام سے نوجوان بری صحبتوں سے دور رہتے ہیں اور اسپورٹس کی جانب اپنا دھیان لگاتے ہیں اور معاشرے میں امن قایم رہتا ہے ، انقلاب کر کٹ کلب نے اپنا گرائونڈ بناکر محمود خان نے دیگر کلبوں کو آئینہ دیکھا یا ہے۔ان خیا لات کا اظہار سر پرستِ اعلی پاک شاہین کلب نہال الدین نے ا نقلاب کر کٹ گرائونڈ کی افتتاحی تقریب مین کیا۔ اس موقع پر زون چار کے صدر انتظار احمد، سیکریٹری زون چار شمیم انورصدیقی بھی موجود تھے۔ نہال الدین نے بال کر ہٹ لگا کر انقلاب کر کٹ گرائونڈ کا افتتاح کیا۔ فیسٹول میچ میں انقلاب سی سی نے پاک شاہین جمخانہ کو پانچ رنز سے شکست دی۔ انقلاب سی سی نے202رنز بنائے۔محمد وسیم 36،عدنان دلا ور 35،شیر علی31، محمود خان نے21 اور ابراہیم خان نے 19 رنز اسکورکئے۔عبداللہ بن سعود، عاصم رضا،زیشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاک شاہین جمخانہ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بناسکی۔ایم فرحان 52محمد عمر51،آرسلان فرزند36اور ایم عاصم نے 22رنز بنائے۔محمود خان نے تین،اصغر خان،عاطف آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر نہال الدین نے انعامات تقسیم کئے۔انقلاب کلب کی جانب سے راشدالقندی نے عتیق صدیقی،شاہ شفیع الدین،عاصم ظہور،محمد نسیم اور معراج الحق کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔