میرپورخاص میں ایک روزہ معزورین کا وہیل چیئر کرکٹ میچ کاانعقاد
میرپورخاص(بیورورپورٹ) پاکستان ہیلپ لائن میرپورخاص کے ڈویژنل صدر لئیق احمد خان کمالی اور جنرل سیکرٹری معین احمد خان کمالی کی زیر نگرانی میں ایک روزہ معزورین کا وہیل چیئر کرکٹ میچ کاانعقاد کیا گیا۔ فائنل نیاقدم معزورین کلب اور گلستان معزورین کلب کے مابین گاما اسٹیڈیم گرائونڈ میں کھیلا گیا۔مہمان خصوصی پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود کو خصوصی طور پرکراچی سے مدعو کیا گیا۔ میچ کا افتتاح پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین قیصر محمود نے گیند کو شاٹ لگاکر کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ گلستان معذورین کلب کے کمپیوٹر لیب کے لئے 4 کمپیوٹر دیئے اور20ہزار روپے کا بھی اعلان کیا جومیرپورخاص کے صدر لئیق احمد خان کمالی‘ جنرل سیکرٹری معین احمد خان کمالی و دیگر عہدیداران نادریوسف زئی‘ وسیم خانزادہ‘ سرفراز کھوکھر نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے گلستان معزورین کلب کے صدر کو دیئے اور اسی طرح نیا قدم معذورین کلب کو بھی کمپیوٹر لیب کے لئے کمپیوٹر اور ادارے کے آفس کے کرایہ 10 ہزار ورپے ہر ماہ پاکستان ہیلپ لائن کی طرف سے مختص کئے گئے اس کے بعد گاما اسٹیڈیم میں موجود اسپیشل بچوں اور بچیوں کے جوڈو کراٹے کے کلب میں جاکر ا ن کی مختلف فن دیکھے۔ بچیوں کے فن سے متاثر ہوکر حوصلہ افزائی کے طور پر40 ہزار روپے کیش پرائز20 بچے بچیوں کو انعام کے طور پر دیئے۔ اس موقع پر پاکستان ہیلپ لائن کے صدرمحبوب علی خان‘ نائب صدر رائو نبیل راجپوت‘ جنرل سیکرٹری جناب مدثر اکرام‘ PHL کے صدر سیف وادھیلا جنرل سیکرٹری ملیر احسن عزیز‘ انفارمیشن سیکرٹری ملیر احمر عزیزPHL ویسٹ کے صدر ڈاکٹر رفیع اور جنرل سیکرٹری ویسٹ سمیع اللہ بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں وہیل چیئر ٹورنامنٹ ہوگا جس میں کراچی‘ لاڑکانہ‘ میرپورخاص اورسکھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔