مخالفین تیز رفتار ملکی ترقی سے خوفزدہ ہیں : پیر اشرف رسول
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ مخالفین ملکی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے تیز رفتاری سے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے خود کو منوایا۔ حکومت نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور افتتاح کرتے ہوئے کیا ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ اندھیروں اور بدامنی میں ڈوبے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ترقی کی طرف گامزن کر دیا ایک بار پھر مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو پاکستان کو انشاء اللہ عظیم ملک بنا دیں گے آئندہ الیکشن جیتنے کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے ۔