غریبوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا :نازیہ ارائیں
لاہور (پ ر ) پاکستان ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ فائونڈیشن کی صدر نازیہ ارائیں نے کہا ہے کہ غریبوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔ جامشورہ کے نواح میں ہمارے ادارے کی فری ڈسپنسری مستحق اور نادار مریضوں کو مفت چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی دے رہے ہے۔ فائدنڈیشن کا سکول غریب بچوں کو ناصرف معیاری تعلیم دے رہا ہے بلکہ یونیفارم اور کتابیں تک فراہم کر رہاہے۔کو ٹری سے ٹیلیفونک گفتگو میں لاہور کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں نازیہ ارائیں نے مزید کہا کہ ادھر دور دراز علاقہ کی خواتین اور بچے بھی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔