کرپٹ عناصر کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپٹ عناصر کو وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک لوٹنے والوں کا احتساب شروع ہو گیا ہے اب ان کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑا گا۔ عوام ان عناصر کو آئندہ انتخابات میں مسترد کر دینگے پاکستان میں لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کو دشمنوں سے زیادہ نقصان پہنچایا کرپٹ عناصر کی وجہ سے ملک وہ مقام حاصل نہ کر سکا جس کا یہ مستحق تھا بہت جلد قوم کی جان لٹیروں سے چھوٹ جائے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔