فیروز والا : تجاوزات کی بھرمار ‘ شہری پریشان
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کے علاقے امامیہ کالونی ‘ رچنا ٹائون ‘ رانا ٹائون‘ کالا شاہ کاکو‘ کوٹ عبدالمالک اور خان پور ایریا میں تجاوزات کی بھرمار سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موٹر سائیکل رکشائوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہونے سے سارا دن ٹریفک کا نظام جام رہنا معمول بن گیا ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے بھی منتھلی لینا شروع کر رکھی ہے فیکٹریوں اور سکولوں کو جانے والے ملازمین ‘ طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بعض دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کے باہر ماہانہ کرایہ لے کر غیر قانونی اڈے لگوا رکھے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے۔