مسلم لیگ ن نے خوشحالی کا انقلاب برپا کر دیا : خواجہ خرم
لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا کر دیا ہے۔ آج کا پاکستان2013ء کے پاکستان سے کہیں آگے اور ترقی یافتہ ہے۔ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور ہو گئے۔ شہباز شریف نے تعلیم ‘ صحت ‘ مواصلات میں نیا وژن دیا ہے۔ صوبے کی ترکی نہ صرف پاکستان بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مثال بن چکی ہے۔ مخالفین کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں۔ عوام الیکشن میں شور شرابہ گروپ کو مسترد کر دیں گے۔ قوم جان چکی ہے کون خدمت کرکے نام کمانے والے ہیں اور کس نے الزامات کی سیاست کی۔ الزامات اور جھوٹ کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔