نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے: حاجی شریف
فیروز والا ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی شاہدرہ کے رہنما حاجی محمد شریف انصاری نے نیپرا کی جانب سے ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے99پیسے کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمی صرف ایک ماہ کے لئے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے کیونکہ اس سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جا رہا ہے اسے روکا جائے۔