میٹروبس سروس لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن گئی : ملک عمران
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ میٹروبس سروس لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان رابطے قائم کرنے کا ذریعہ بن گئی ہے ، اس سروس سے روزانہ ان گنت لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں،شیخوپورہ کی ترقی سے یہاں کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ،اسے متنازعہ بنانے اور سبوتاذژ کرنے کی کوششیں کرنے والے ضلع کے عوام کے حقیقی خیر خواہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔