موجودہ حکومت نے جتنی کرپشن کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: محمد رضوان
سیالکوٹ(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ق)کے راہنما محمد رضوان نے کہا ہے کہ جتنی کرپشن اور لوٹ مار نواز لیگ کے دور میں ہوئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اقتدار پر قابض ٹولے کو ان کے بہت سے ساتھی چھوڑنے کو تیار ہوچکے ہیں اور مسلم لیگ(ق) میں شامل ہونے کیلئے رابطے کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ سے بات چیت کے دوران کیا۔