پاک آرمی کے تعاون سے دو روزہ جیب ریلی تین فروری کو ہوگی:عمران حیدر
اسلام آباد(سپورٹس ڈسک)اسلام آباد جیب کلب کے زیر اہتمام دو روزہ سنوکراس جیب ریلی تین فروری سے کالام (سوات)میں شروع ہوگی۔کلب کے ترجمان عمران حیدر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہروں سے جیب کلب کے ممبران اپنی فور بائی فور جیپ کے ساتھ حصہ لیں گے۔مقابلوں کو عوامی دلچسپی کے لیے تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا اور روٹ کا تعین کردیا گیا۔پہلے درجے کے مقابلے 3500سی سی سے تجاوز کی گاڑیاں، بی کیٹگری2600سے 3500 تک جبکہ تیسرے درجے میں زیرو سے 2500 سی سی تک کی جیپیں شامل ہوں گئی۔مقابلے میں خواتین کو بھی شریک کرنے کا منصوبہ ہے نامور جیپ ایکسپرٹس صاحبزادہ سلطان،رونی پٹیل اور نادر مگسی، شباب حیدر، بابر خان، فواد زکوڑی، برہان کنڈی اور سردار حسن کی آمد متوقع ہے۔ عوامی سطح پر اسلام آباد جیب کلب کے بانی عامر محمود ملک ،صدر ڈاکٹر نعیم، سیکرٹری جنرل اسد مروت، شہزاد ستار ،عثمان عمر زئی اور حسن عزیز کی ان کوششوں کو سراہا جا رہا ہے جس کے تحت وطن عزیز میں کھیل اور سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔