مگرمچھ شکاری کے ہاتھ آئی مچھلی ہڑپ گیا
سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ایک جھیل پر اس شکاری کے کانٹے میں ایک مچھلی پھنسی تو اس نے مچھلی کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس ہی دوران ایک خطرناک مگرمچھ تیزی سے آیا اور جھپٹ کر شکاری کے ہاتھ آئی مچھلی کو چھین کر کھا گیا۔