چین میں مصروف سڑک پر شتر مرغوں کا گشت
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں اس وقت لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں جب دو شتر مرغ اچانک سے مصروف سڑک پر آ دھمکے اور ٹریفک میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دوڑنا شروع کردیا۔ پانچ سے چھ فٹ اونچے ان دیوہیکل شتر مرغوں نے ایک فارم سے فرار ہو نے کے بعد سڑک پر چلتی گا ڑیوں کے آگے دوڑنا شروع کر دیا۔