چین میں گدھے کے گوشت سے بننے والے برگر میں ملاوٹ کا انکشاف
شنگھائی (نیٹ نیوز) چین کی حکومت نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گدھے کے گوشت سے بنے برگر خریدتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ ان برگرز میں گدھے کی بجائے گھوڑے یا خچر کا گوشت ہوسکتا ہے۔ اسی حوالے سے حکومت کے عہدیدار مختلف شہروں میں گوشت تیار کرنے والی فیکٹریوں اور دکانوں پر چھاپے مارہے ہیں۔