بھارت اور آسیان مما لک سٹرٹیجک شراکت دار بن چکے ہیں: مودی
نئی دہلی(کے پی آئی+) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور آسیان ممالک سٹریٹجک شراکت دار بن چکے ہیں۔ مودی نے آسیان ملکوں کے الگ الگ روزناموں میں ایک مضمون لکھا ہے جو گذشتہ روز شائع ہوا ہے۔اس میں انہوں نے کہا یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر 10آسیان ملکوں کے رہنماؤں کی ایک ساتھ موجودگی ان کی جانب سے بہترین خواہشات کی علامت ہے۔یہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔یہ بھارت اور آسیان کی ساجھے داری اور مضبوط بنانے والی ان کے 190کروڑ لوگوں کی امیدوں سے بھرے قابل ذکر سفر میں تاریخی سنگ میل ہے۔ بھارت آسیان تعلقات بھلے ہی محض 25سال پرانے ہوں لیکن جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ بھارت کے تعلقات دو ہزار سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔ بھارت اور آسیان ملکوں کے درمیان تعلقات مسابقت اور دعووں سے پاک ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے آسیان کے ساتھ بھارت کے بحری تعاون پر مبنی نئی دہلی کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دونوں فریقوں کے سٹریٹجک تعاون کی ترجیحات میں قرار دیا۔ وزیراعظم نجیب رزاق نے آسیان کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد نئی دہلی میں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بحری سکیورٹی کے شعبے میں آسیان اور بھارت کے درمیان تعاون اور اس سلسلے میں معلومات کے تبادلے سے بحری جرائم منجملہ بحری قزاقوں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں کافی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے بارے میں وہ کافی پرامید ہیں واضح رہے کہ نئی دہلی میں منعقدہ بھارت کے انتہڑویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آسیان تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔