پہلی دو روزہ گوادر ایکسپو2018 کل سے گوادر میں شروع ہوگی
اسلام آباد(صباح نیوز)پہلی دو روزہ گوادرایکسپو2018 کل سے گوادر میں شروع ہورہی ہے۔چین کے قونصلر جیانگ ہان نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نمائش سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت غیرملکی تاجروں کیلئے کاروبار کے مزید مواقع مہیا ہوں گے۔انہوں نے کہاکانفرنس اورنمائش سے اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام کرنیوالی کمپنیوں کاکام اجاگر ہوگا۔