فاٹا: 70 ہزار منہدم مکانات کا سروے مکمل، 13 ہزار باقی، 34 ہزار مالکان کو معاوضہ ادا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا میں منہدم 70 ہزار مکانات کا سروے مکمل ہو گیا۔ فاٹا سیکرٹریٹ رپورٹ کے مطابق منہدم مکانات سے متعلق سروے تین سال میں مکمل کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں 42 ہزار 362 شمالی وزیرستان میں 11 ہزار 700 منہدم مکانات کا سروے مکمل کیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں 6 ہزار 350 اورکزئی ایجنسی میں 6 ہزار کرم ایجنسی میں ساڑھے تین ہزار گھروں کا سروے ہوا سروے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو 83 ہزار 700، فارنر ارسال کئے گئے 13 ہزار منہدم گھروں کا سروے ابھی مکمل نہیں ہوا 34 ہزار 160 گھروں کے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا گیا 36 ہزار منہدم گھروں کے مالکان کو رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔