کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزم گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی میں 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ لانڈھی سے لیاری جماعت کے عسکری ونگ کا کارکن گرفتار کر لیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ چاکیواڑہ سے عزیر بلوچ گروپ کا کامران غنی گرفتار کر لیا۔ گزری، بغلاوی، چاکیواڑہ سے آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے۔ کورنگی اور بلال کالونی سے حاکم علی اور محمد تیمور خان کو گرفتار کر لیا۔