پاکستان مخالف تقاریر‘ فاروق ستار عامر خان عدالت پیش‘ دیگر ملزموں کی عدم موجودگی پر سماعت 10فروری تک ملتوی
کراچی( وقائع نگار) 22اگست کو پاکستان مخالف تقریر کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اشرف نور اور نعمان لاپتہ ہیں،ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم موخر کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔