نئی مصنوعات کے ذریعے گرین اسٹار صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے گا
کراچی(کامرس رپورٹر)گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے‘ جسے ’سبز ستارہ‘کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے‘ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور بالخصوص کم مراعات یافتہ کمیونٹیز میں ماں اور بچہ کی صحت میں بہتری کیلئے تین نئی طبی مصنوعات متعارف کرا دی ہیں۔ کمپنی نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن کے باعث ٹیکنالوجی اوراختیار اب خواتین کے ہاتھ میںہیں اور یہ دیہاتوں اور شہروں میں بڑی تعداد میں موجود سبزستارہ کلینکوں کے ذریعہ ممکن ہوا ہے۔ گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ 1991ء سے سوسائٹی کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ جدید اور معیاری مصنوعات اور خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے ملک میں صنفی اور تولیدی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔