مجموعی طور پر ایک کھرب 24 ارب 75 کروڑ کی سرمایہ کاری
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری پیر تاجمعہ تیزی کا رجحان رہا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 372.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44551.13پر بند ہوا‘ سرمایہ میںایک کھرب 24ارب75کروڑ3 لاکھ 59 ہزار 737 روپے کا اضافہ رونما ہواجبکہ خرید و فروخت میں 6 کروڑ 12 لاکھ 83 ہزار 590 حصص کی تیزی ہوئیتاہم تجارتی حجم میںایک ارب 57 کروڑ 14 لاکھ 80ہزار927 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 884.38 پوائنٹس کے اضافے اور 512.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد372.30پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا اور انڈیکس 44551.13 پر بندہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 424.58 پوائنٹس کے چڑھائو اور 382.81 پوائنٹس کے خسارے کے بعد 41.77 پوائنٹس کی تیزی سے22434.13 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں654.84کے چڑھائو اور 206.98 پوائنٹس کے خسارے کے بعد 447.86 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32043.29 رہاجبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران 1686.31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 553.37 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1132.94 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 75669.53 پر ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں 311.35 پوائنٹس کے چڑھائو اور 598.10 پوائنٹس کے خسارے کے بعد 286.75 پوائنٹس کی کمی سے 17269.09 رہا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں393.10پوائنٹس کے چڑھائو اور 890.97 کے خسارے کے بعد 497.87 پوائنٹس کی مندی سے2 0147.54 پر ریکارڈ کیا گیا۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس میں 564.80 پوائنٹس کا اضافہ اور 126.08 پوائنٹس کی کمی سے مجموعی طور پر 438.72 پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی اور انڈیکس 21991.21 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میںپیر تا جمعہ مجموعی طور پر 1892 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 1012 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی‘ 775 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔