ماربل ،گرینائیٹ کے300ارب ٹن کا استعمال ملک کی قسمت بدل سکتا ہے
لاہور (ا ین این اائی)ممتازتاجر رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ کوالٹی کے ماربل اور گرینائیٹ ماربل اور گیرینائیٹ کے ملک بھر میں موجود300ارب ٹن ذخائر کو استعمال میں لاکر ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ماربل فنشنگ پلانٹس میں چائینہ کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری سے ماربل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔خادم حسین نے کہا کہ ماربل انڈسٹریز کی ترقی کیلیء مراعات اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ ماربل و گرینائیٹ کی مصنوعات بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہو اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔