حکومت پنجاب سیاحت کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر عروج دے رہی ہے: منشاء اللہ بٹ
لاہور (پ ر ) وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے آج کے ٹوکنگزن ایسوسی ایشن پاکستان اورپلاک کے زیر اہتمام آل پاکستان ٹورسٹ کنویکشین منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین شاہد نذیر، صدر تنظیم علی احمد ، مقصود چغتائی اور محکمہ سیاحت کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب سیاحت کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر عروج دے رہی ہے۔ جبکہ صوبہ بھر میں صفائی کو اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق صفائی کو نصف ایمان بنانے میں کوشاں ہیں۔ اگر ہم اپنی زندگی میں صفائی ستھرائی کو بقدر شامل کرلیں تو نہ صرف انسانی معاشرے سے مختلف بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے بلکہ عمومی رہن سہن پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو صوبہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرداں ہیں انہوں نے بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے اب قدر ے مختلف انداز میں دیہات تک پھیلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے کیونکہ ہماری آباد کا بڑا حصہ دیہات میں آباد ہے، اور ہر گائوں تک صحت مند زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور لوگوں میں حفظان صحت کے اصولوں کا شعور بیدار کرکے قدرے آسانی سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔